محمد عمیر اصغر نے پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 13 جنوری 2024 16:40

محمد عمیر اصغر نے پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن  باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2024ء) محمد عمیر اصغر نے پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے پاکستان ریلوے انٹر ڈویژن چیمپئن شپ جیتنے پر محمد عمیر اصغر کو کیش انعام سے نوازا جبکہ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن شیری حنا اصغر اور سپورٹس انچارج ندیم اقبال بٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }
ڈی ایس ریلوے لاہور نے انٹر ڈویژن باڈی بلڈنگ مقابلوں میں مسٹر پاکستان ریلوے کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد عمیر اصغر جیسے چیمپئن پاکستان ریلوے کا فخر ہیں۔ واضح رہے محمد عمیر اصغر پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میں بطور گارڈ ملازمت کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/01/2024 - 16:40:56
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانلاہورریلوےملازمت