رشبھ پنت کی ہوم گرائونڈ میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

وکٹ کیپر بلے باز کو صحتیاب ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 جنوری 2023 13:26

رشبھ پنت کی ہوم گرائونڈ میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت مشکوک
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جنوری 2023ء ) خوفناک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کی ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 2023ء میں 24 سالہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت زیادہ تر کرکٹ ایکشن سے محروم ہونے کا امکان ہے، گھٹنے، ٹخنے اور دیگر انجریز کا علاج چل رہا تاہم انہیں صحتیاب ہونے میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ان کے ماتھے اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی جب کہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ دوسری جانب اکتوبر اور نومبر میں بھارت کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہوسٹ کرنا ہے جس میں نوجوان وکٹ کیپر کو پلئینگ الیون شامل کیے جانے کے امکانات تقریباً معدوم ہیں۔ پنت نے ون ڈے میچز میں بہترین پرفارمنس دی ہے جب کہ کئی میچز میں بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تاہم ان کی غیر موجودگی میں سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے وکٹ کیپرز میں کے ایس بھرت اور ایشان کشن کو دو آپشنز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔                                                       
وقت اشاعت : 16/01/2023 - 13:26:57
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

بھارتکرکٹحادثہزخمیآسٹریلیاکرکٹ ورلڈ کپگاڑیکارعلاج