کاتالان کرکٹ فیڈریشن کا اعزاز

یورپین کرکٹ چیمپئن شپ میں فیڈریشن کے 7 کھلاڑی اسپین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔

Syed Sheraz سید شیراز پیر 6 ستمبر 2021 17:45

کاتالان کرکٹ فیڈریشن کا اعزاز
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2021ء) یورپین اقوام کی فٹ بال میں دلچسپی سے کون واقف نہیں ؟ لیکن اب یورپ میں کرکٹ دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ایشیائی مہاجرین کی یورپ میں آبادکاری ہے تو دوسری جانب برطانوی حکومت کی بھی اس کھیل کی سرپرستی ہے۔
اسپین میں کرکٹ کا سفر بہت دلچسپ ہے اور اس کے فروغ میں ایشیائی اور خصوصا پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے۔

گلیوں اور کار پارکنگ میں کھیلنے ، پولیس کے جرمانوں سے باضابطہ فیڈریشن کا قیام ، گراونڈز کا حصول ، بلدیاتی منصوبے میں 16 لاکھ یورو کا بجٹ کرکٹ گراونڈ کے لیے منظور کروانے سے لیکر انٹرنیشنل کرکٹ کاونسل کے لیے اسپین سے ایک پاکستانی نژاد کا ایمپائرنگ کے لیے چنا جانا پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کا عظیم کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی  بنگلہ دیشی اور افغان ٹیموں کے دوران دلچسپ میچز نے اس کھیل میں دلچسپی اور سنسنی خیزی میں اضافہ کیا ہے۔


اس سال 13 ستمبر سے 8 اکتوبر تک شروع ہونے والے یورپین کرکٹ چیمپئن شپ میں 15 یورپین ممالک کی ٹیمیں حصہ لینگی جس میں اسپین کی نیشنل ٹیم میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے 7 کھلاڑی حصہ لینے جارہے ہیں جس میں سے 6 کا تعلق پاکستان اور ایک بھارتی کھلاڑی ہے۔
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی موجودہ ایڈمنسٹریشن نے نہ صرف فیڈریشن کے سابقہ بقایا جات ادا کرتے ہوئے فیڈریشن کی ساکھ کاتالان اداروں میں بحال کی ہے بلکہ جونئیر اور خواتین کرکٹ کے لیے دن رات محنت کرتے ہوئے اسے میں جدت اور تنوع پیدا کیا ہے۔
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاتالان کرکٹ بلا رنگ و نسل اور قومیت کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا گھر ہے۔
وقت اشاعت : 06/09/2021 - 17:45:25
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتکرکٹپولیسبلدیاتی انتخاباتکھیلبنگلہ دیشیورپبجٹکاربجٹ 2023ء