صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور

جمعرات 9 جنوری 2025 22:40

صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،علی امین گنڈاپور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے چار صوبے ہی چل رہے ہیں، صوبے چھوٹے کرلیں تو90فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بھی یہ بات کرتا رہا ہوں مگر افسوس کہ ہر کوئی بادشاہت کے چکر میں ہے اور بڑا اختیار چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ صوبوں کا سائز چھوٹا کر لیں تو ملک کے نوے فیصد مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے جب سے پاکستان بنا ہے چار صوبے ہی چل رہے ہیں ترقی کیلئے اختیارات کی تقسیم ضروری ہے مگر ہم اس طرف نہیں جا رہے۔