نومبر احتجاج‘پی ٹی آئی کے 150سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور

10سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنایا

جمعرات 9 جنوری 2025 22:40

نومبر احتجاج‘پی ٹی آئی کے 150سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کی150سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوانسداد دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26نومبر کے احتجاج پر درج کیے گئے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 10سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔