وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس کا دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 9 جنوری 2025 23:19

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس کا دھاتی ڈور اور پتنگ بازی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس کا دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پتنگ بازی کے خلاف جاری حالیہ کریک ڈاؤن میں 33افرادکو گرفتارکر کی32مقدمات کااندرج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سی64پتنگیں اور26چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازی کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور و پتنگیں تیار کرنے، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے خونی کاروبار میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دلوائی جائی گی۔

انہوں نے پتنگوں و ڈور کی آن لائن خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اِنٹری پوائنٹس پر پتنگ سازی کے خام مال کی ترسیل روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے پتنگوں اور دھاتی ڈورکی فروخت میں ملوث افراد کا ریکارڈ مرتب کر کے ان کی سرگرمیوں پربھی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔