وائی فائی ،وائرلیس نیٹ ورکس سے حساس معلومات چوری ہونے کا اندیشہ

جمعرات 9 جنوری 2025 23:23

وائی فائی ،وائرلیس نیٹ ورکس سے حساس معلومات چوری ہونے کا اندیشہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ کر وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، رائوٹرز اپڈیٹ کے ذریعے انرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذرِیعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو با آسانی شیئر کیاجاسکتاہے۔کابینہ ڈویژن نے اس میں وائی فائی اور وائر لیس نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ وائی فائی کے نام اور آئی ڈی خفیہ رکھنے اور اہم معلومات کو بچانے کے لیے گیسٹ نیٹ ورک کو بند کر نے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :