ایم کیو ایم سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب

جمعرات 9 جنوری 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

موہن منجیانی کے مستعفی ہونے کے بعد سنجے پروانی رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔