وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال سے حافظ حفیظ الرحمن اوربلوچستان کے وزیر نور محمد دمر کی ملاقات

جمعرات 9 جنوری 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اوربلوچستان کے صوبائی وزیر برائے خوراک نور محمد دمر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔ نور محمد دمر نے ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

زیارت کراس سے ارنائی اور ارنائی سے سنجاوی سڑک کا منصوبہ جو کئی سال سے تاخیر کا شکار تھا، صوبائی وزیر کی کوششوں سے منظور کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت نئے ترقیاتی مواقع پیدا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کی ترقی کے منصوبوں پر غور و فکر کیا ۔سابق وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو بجلی بحران کے حوالے سے آگاہ کیا۔احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت میں بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔