بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 9 جنوری 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس سریاب سرکل نے بروری روڈ پر دوران چیکنگ 16 غیرقانونی رکشوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ جبکہ 35 رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔