جمعیت علما اسلام کا مقصد پاکستان میں اسلامی شریعت کا نفاذ اور مسلمانوں کی صحیح رہنمائی ہے، مولا نا عبدالواسع

جمعرات 9 جنوری 2025 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لورالائی کے سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ تعلیمی اور دینی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نہ صرف دین کی تعلیم دینے کا ذریعہ ہیں بلکہ معاشرتی اصلاحات اور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا خطاب دین اسلام کے اصولوں اور نوجوانوں کی صحیح تربیت پر مرکوز تھا تاکہ وہ اپنے کردار کو مضبوط کر کے بہتر معاشرتی اقدار کو فروغ دیں۔مولانا عبد الواسع نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام کا مقصد پاکستان میں اسلامی شریعت کا نفاذ اور مسلمانوں کی صحیح رہنمائی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جماعت کے ایجنڈے اور سیاست میں اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

جماعت کا بنیادی مقصد اسلامی اصولوں کو فروغ دینا، اسلامی معاشرتی اقدار کی حفاظت کرنا اور پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ اسلامی شریعت کے نفاذ کی جدوجہد کی ہے اور اس نے مختلف سیاسی محاذوں پر اسلامی معاشرتی اصلاحات کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔مولانا عبد الواسع نے مدارس کے حوالے سے حکومت کی حالیہ پالیسیوں اور خاص طور پر مدارس رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار پر روشنی۔

ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہمیشہ مدارس کے حقوق کے لیے لڑتی آئی ہے اور ان کے خلاف کسی بھی غیر منصفانہ قانون کو تسلیم نہیں کرے گی۔ مولانا عبد الواسع کا کہنا تھا کہ مدارس کو حکومت کے دبا میں لانا یا ان کی آزادی سلب کرنا ممکن نہیں ہوگا ، اور یہ اقدام پورے اسلامی معاشرتی نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔انھوں نے کہاں کہ جمعیت علما اسلام کے قائد، مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں ایک مضبوط کردار ادا کیا ہے، خصوصا دینی معاملات میں ان کی جدوجہد اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف موقف نمایاں رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مدارس رجسٹریشن بل کے خلاف سخت موقف اختیار کیا اور حکومتی اعتراضات کو دینی اداروں کے آزادی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے پر اعتراضات لگاکر حکومت مدارس کی خودمختاری کو چھیننا چاہتی تھی اور ان کی تعلیمی آزادی میں مداخلت تھی ۔جے یو آئی کے رہنما نے حکومت کو خبردار کیا کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی بھی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا،کانفرنس کے اختتام پر، مولانا عبد الواسع نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور دعا خیر فرمائی گئی دراثنا جمعیت علمااسلام غنڈہ منہ کے امیر مولوی رحمت اللہ پر لیویز رسالدار نے جان بھوج کر ان پر گاڈی چھڑائی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے صوبائی امیر جمعیت علمااسلام مولانا عبدالواسع نیلیویز رسالدار کی اس بذدالانہ حرکت کی شدید مزمت کی اور کہا کہ حکومت فوری طور پر اس واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے صوبائی امیر نے مولوی رحمت اللہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں مزمت کی۔