سہراب گوٹھ کی عوام کو تمام تر ترقیاتی منصوبوں سے ریلیف مل رہا ہے، لالا رحیم

جمعرات 9 جنوری 2025 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء) پیپلزپارٹی رہنما و چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن کراچی لالا عبدالرحیم نے یوسی 5 اور یوسی 7 کی شاہراہوں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی۔ چیئرمین سھراب گوٹھ ٹائون نے معمار ایونیو پر جاری پارک، گراونڈ، اسٹریٹ فوڈ،واکنگ اینڈ جاگنگ ٹریکس سمیت دیگر جاری مختلف کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

اس دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لالا عبدالرحیم نے کہا سہراب گوٹھ کی عوام کو تمام تر ترقیاتی منصوبوں سے ریلیف مل رہاہے دن رات کام ہورہا ہے تمام تر منصوبے رمضان المبارک سے قبل مکمل کرنے ہیں۔بعد ازاں چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالا عبدالرحیم نے یوسی 7 شاہراہ آئی بی سومرو پر گلشن معمار گیٹ نمبر 1 تا بنگالی موڑ چوک تک نئی 36 ڈایا سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی تنصیبات کے بعد دورہ کرتے ہوئے کہا گلشن معمار گیٹ نمبر 2 تا بنگالی موڑ چوک تک شاہراہ کے دونوں ٹریکس اور گرین بیلٹ کو ایک ماڈل کے طرز پر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں ںے مزید کہا سہراب گوٹھ ٹائون میں ترقیاتی منصوبے عوام سے وعدوں کی تکمیل کا حصہ ہیں بلاول بھٹو زرداری کے وزن کے مطابق عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔