سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نام کے بھی حیدر اور کام کے بھی حیدر، بنت طفیل

راجہ محمد فاروق حیدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دور حکومت ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا

جمعرات 9 جنوری 2025 17:19

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)راجہ محمد فاروق حیدر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دور حکومت ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار بنت طفیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں راجہ فاروق حیدر کا کردار ایک مثالی رہا ہے۔ہمیشہ سے اصولوں پر سیاست کی ۔اور اپنے موقف پر مضبوط دلیل کے ساتھ ڈٹے رہے۔

عظیم کشمیری رہنما راجہ حیدر کے فرزند فخر کشمیر چکار کے گاں سلمیہ میں پیدا ہوئے۔سیاست میں ہمیشہ بہادری کی ایک مثال کے طور پر یاد رکھے جاتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر میں بنیاد رکھنے والوں میں سے ہیں۔انہوں نے کیا کہ راجہ فاروق حیدر نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفاداری کی ۔آزاد کشمیر کے اندر ن لیگ کی بنیاد رکھنا ایک مشکل کام تھا ۔

(جاری ہے)

جسے راجہ فاروق حیدر نے حقیقت کر کے دکھایا ۔راجہ محمد فاروق پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی صدارت کے عہدے پر فائز رہے ۔اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے دوران حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا ۔پھر بطور وزیر اعظم آزاد کشمیر پہلی دفع این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کی بھرتی کے ساتھ ساتھ پی ایس سی کو بھی فعال بنایا ۔آزاد کشمیر کی حکومت کو ہر طرح سے فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

اسی طرح محکمہ پولیس میں بھی بذریعہ ٹیسٹ بھرتی کا سلسلہ شروع کروایا ۔اس دوران بغیر کسی سفارش سے پہلی دفعہ ہزاروں کی تعداد میں ملازمین بغیر کسی سفارش کے بھرتی ہوئے۔جو راجہ فاروق حیدر کا ایک اہم کارنامہ تھا ۔راجہ محمد فاروق حیدر کا بطور وزیر اعظم پانچ سالہ دور بہت اہمیت کا حامل رہا ہے۔اور انہوں نے ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام کئے ہیں۔وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھے جائیں گے ۔