8اکتوبر 2005قیامت خیز زلزلے کو19برس بیت گئے،شہداکی یاد میں مرکزی دعائیہ تقریب منگل کو مظفر آباد میں منعقد ہوگی

پیر 7 اکتوبر 2024 20:32

8اکتوبر 2005قیامت خیز زلزلے  کو19برس بیت گئے،شہداکی یاد میں    مرکزی دعائیہ ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) 8اکتوبر 2005کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کو19برس بیت گئے،شہدا زلزلہ کی یاد میں مرکزی دعائیہ تقریب کل منگل کو صبح 8:30 یونیورسٹی گرائونڈ مظفر آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا ہے کہ8 اکتوبر 2005 کے شہدا کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزرا، سول و فوجی حکام، شہد ا زلزلہ کے لواحقین، قومی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنطیموں کے نمائندگان، مقامی رضاکاران، بوائز سکائوٹس، گرلز گائیڈ، شہری دفاع کے رضاکاران، کونسلر، مئیر مظفر آباد،اساتذہ، طلبا، پریس اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

تقریب کا آغاز 8:52 پر سائرن او ر ایک منٹ کی خاموشی سے کیا جائے گا جس کے بعد شہد ا زلزلہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی جبکہ اس موقع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کے دستے شہدا زلزلہ کو سلامی پیش کریں گے۔ بعدازاں شہدا زلزلہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق تقریب کے حوالے سے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔