کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے

ہفتہ 9 نومبر 2024 11:39

کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیاسرس کے مطابق گرفتار افراد کے نام محمد عبداللہ گجر، نور الدین، غلام نبی ، محمد جعفر شیخ اور محمد رمضان معلوم ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ راجیش کمار شاون نے گرفتار افراد کے خلاف کالے قوان پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

پولیس نے ان افراد کی گرفتاری کا جواز فراہم کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کو مزید 22افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ انتظامیہ نے ان افراد پر بھی بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔