مظفرآباد لوہر پلیٹ کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا نوٹ جعلی نکل آیا

منگل 15 اکتوبر 2024 16:21

مظفرآباد لوہر پلیٹ کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا نوٹ ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) دارالحکومت مظفرآباد کی چند بنکوں کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹوں کا انکشاف عملے کی ملی بھگت یا ایک پلان کے تحت جعلی نوٹوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک اف پاکستان کی جانب سے پہلے ہی نوٹوں میں فرق کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوہر پلیٹ کے ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم سے صارفین نے پیسے نکالے جس میں پانچ ہزار کا نوٹ جعلی تھا جس کو بینک کے عملے کو بتایا گیا جبکہ اسی طرح کے واقعات روزمرہ کے مطابق ہو رہے ہیں مگر جعلی نوٹوں کی امدرفت تھم نہ سکی اب جعلی نوٹ بینک عملے کے تعاون سے استعمال کیے جا رہے ہیں یا عملہ بے خبر ہے اس کے لیے کمیٹی بنائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے ائیں اور صارفین اس مشکلات سے بچ کیونکہ بینک کی ایک واحد ذریعہ تھا جہاں جعلی نوٹوں کو استعمال نہیں کیا جا سکتا مگر اب اگر بینکوں کا بھی یہی حال ہے کہ وہ اصل اور نقل کی پہچان نہیں کر سکتے تو پھر ایک عام ادمی تو مارے گیا

متعلقہ عنوان :