پشاور،مکان کی چھت گرنے سےبچہ جاں بحق،خاتون سمیت 3افراد زخمی

جمعرات 9 جنوری 2025 16:42

پشاور،مکان کی چھت گرنے سےبچہ جاں بحق،خاتون سمیت 3افراد زخمی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) پشاور کے علاقہ شاہ عالم میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122پشاور کے مطابق یہ واقعہ تخت آباد روڈ شاہ عالم پل کے قریب پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جن میں 3سالہ عمر جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں 14سالہ نیاز اللہ ،30سالہ ناظم عمر اور 60 سالہ خاتون مسماة (ب ) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :