چیچہ وطنی ، اوکانوالہ بنگلہ سے ڈکیتی کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 9 جنوری 2025 13:32

چیچہ وطنی ، اوکانوالہ بنگلہ سے ڈکیتی کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم گرفتار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اوکانوالہ بنگلہ سے ڈکیتی کے مقدمہ کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق پولیس نے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم شاہدعرف شاہدی کو اچانک چھاپہ مار کرگرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کو حوالات میں بند کرکے مزید تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔