چیچہ وطنی ، غازی آباد میں دو افراد سے ناجائزاسلحہ برآمد

جمعرات 9 جنوری 2025 12:28

چیچہ وطنی ، غازی آباد میں دو افراد سے ناجائزاسلحہ برآمد
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) چیچہ وطنی کے علاقہ غازی آباد میں دو افراد سے ناجائزاسلحہ برآمد کیا گیا۔ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق پولیس نے ایک کاروائی کے دوران دو افراد سے بالترتیب 1پستول نائن ایم ایم اور1پستول32بور برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان اسلحہ کا لائسنس پیش نہیں کرسکے،دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے انکے خلاف ناجائزاسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :