Live Updates

ّحکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے، مولانا عبدالقادر لونی

بدھ 8 جنوری 2025 21:40

'کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحد کبدانی، نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی، صوبائی سرپرست مولنا خدائے نظر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمدحسنی، سرپرست مولنانعمت اللہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں آے روز قیمتیں بڑھ رہی ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے قوم میں مزید مہنگائی اور بے تحاشا ٹیکسوں کی سکت نہیں انہوں نے کہا کہ بارڈروں کی بندش، اپنے وسائل اور معدنیات استفادہ کرنے سے محروم، سی پیک کی منصوبوں اور نئی صنعتوں کی قیام سے عوام کو محروم کر رکھا ہے عوام کو صرف ترقی وخوشحالی کی وعدوں سے ٹرخایا گیا بلوچستان کو کونسی ترقی دی گئی انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی استحصالی اقدامات نے ملک کو مسالستان بنا دیا ظالمانہ ٹیکسز کے نظام سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی مسلط کردہ شرائط سے سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر عام عوام غربت کی لکیر کی تحت ایک اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں حکمران معیشت کے استحکام اور کشکول توڑنے کے جتنے بھی دعوے کریں مگر ذاتی بینک بیلنس بننے کے لیے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے کشکول لے کر بھکاری بن جائینگی پچھتر سالوں سے ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات کی بجائے ڈوبنے کی طرف جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی استصالی کے لئے کمر کس لی ہے منصوبے کے تحت لوگوں کو بیروزگار کرکے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہاہے۔

مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات