پی بی 45 کی رزلٹ میں مبینہ تبدیلی کیخلاف جمعیت علماء اسلام نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کومڈوے کے مقام پر بند کردیا

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی جمعیت علماء اسلام ف کی صوبائی کال کے مطابق پی بی 45 کی رزلٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کومڈوے کے مقام پر بند کردیا گیا روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سینکڑوں شدید سردی میں مسافر پھنس گئے بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی جمعیت علما اسلام کے صوبائی کا ل پر کارکنوں نے شاہراہ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے جمعیت علماء اسلام کی جانب سے روڈ بلاک پی بی 45 کوئٹہ کی نتائج میں مبینہ تبدیلی اور جمعیت کے امیدوار کی جیت کو شکست میں تبدیلی کے خلاف کیا جا رہا ہے احتجاجی دھرنے کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد قاسم لہڑی نے کیا۔