جمعیت علماء اسلام کی کال پر کوئٹہ کراچی شاہراہ نواب ہوٹل،سبی کوئٹہ دشت تیرا میل اور کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کردگاپ کے علاقے میں 8 گھنٹے بلاک کیا گیا

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)جمعیت علماء اسلام کی کال پر کوئٹہ کراچی شاہراہ نواب ہوٹل ، سبی کوئٹہ دشت تیرا میل اور کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کردگاپ کے علاقے میں 8 گھنٹے بلاک کیا مظاہرین سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ حاجی عبدالمنان ترین کے سربراہی میں ڈی ایس پی میاں داد عمرانی، سی آئی اے انچارج عطاء اللہ محمد شہی نے مظاہرین جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا شبیر احمد عثمانی شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ صاحب و دیگر منتظمین سے کامیاب مزاکرات کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

دریں اثنا نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی نے دہرنے میں شرکت کیا اقر اظہار یکجہتی کیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح مستونگ میں بھی جمیعت علماء اسلام ف کی صوبائی کال کے مطابق پی بی 45 کی رزلٹ میں مبینہ تبدیلی کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے کوئٹہ کراچی کوئٹہ سبی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ تفتان شاہراہوں کو تین مقامات پر بند کردیا گیا روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سینکڑوں شدید سردی میں مسافر پھنس گئے۔

جمعیت علما اسلام کے صوبائی کا ل پر کارکنوں نے شاہراہ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے جمعیت علماء اسلام کی جانب سے روڈ بلاک پی بی 45 کوئٹہ کی نتائج میں مبینہ تبدیلی اور جمعیت کے امیدوار کی جیت کو شکست میں تبدیلی کے خلاف کیا جا رہا ہے۔