سمبڑیال،چوری ،ڈکیتی کی 9 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم

بدھ 8 جنوری 2025 22:51

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء)چوری ،ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع ویرووالہ میں بلال تبسم کی دکان سے دوعددموبائل فون مالیت 60ہزارروپے ، موڑ سمبڑیال میں واقع صدام قیوم کی ٹینری سی800میٹر کا پر تار مالیت 1لاکھ 50ہزارروپے ،سمبڑیال میں محمد حنیف مغل کے آرے سے ان کی عدم موجودگی میں 6 عدد بجلی کی موٹریں ، 2عدد شاخ بکرے ، محلہ خیرات پورہ میں حویلی میں کھڑے 4 عدد موٹر سائیکل رکشوں کی 4عدد چارجنگ بیٹریاں ،سمبڑیال میں واقع گورمے بیکری کے گن مین آفتاب احمد سے دوکس موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے اس کا 30بورپسٹل چھین لیا اوربیکری کے مین شٹرکے تالے توڑکر کائونٹر سے 2 لاکھ 50ہزارروپے نقدی ،موڑ سمبڑیال میں انعام الحق کی جیب سے 6ہزارروپے نقدی ،موبائل فون ،موڑ سمبڑیال سے اڈا سمبڑیال بسواری موٹر سائیکل رکشہ آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم جیب تراش موبائل فون ،نقدی5ہزارروپے جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع کوٹ مارتھ کے رہائشی عبدالوحید کے بیٹے امیر حمزہ سے دوکس موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے موبائل فون ،20ہزارروپے نقدی ،جھاڑیانوالہ میں واقع شیل کے پٹرول پمپ سے محمد حیات کا موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔