مظفرآباد میں مرغ شاپس،سبزی شاپس، ہوٹل،تندور اور کباب شاپس کی انسپکشن،وزن میں کمی پر چالان

منگل 7 جنوری 2025 23:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) سیکرٹری صنعت و لیبر اوزان و پیمائش آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خالد محمودمرزا ، کنٹرولر اوزان وپیمائش خواجہ ممتاز احمد محکمہ لیبر اوزان و پیمائش کے انسپکٹر اوزان و پیمائش راجہ قیصر رشید اور سب انسپکٹر راجہ شہزاد خان نے ہمراہ عملہ معہ پولیس نفری تھانہ سٹی مظفرآباد شہر میں مرغ مارکیٹ، سنٹر پلیٹ، لوئر پلیٹ میں واقع مرغ شاپ ،سبزی شاپس، ہوٹل،تندور اور کباب شاپس کی انسپکشن کی ،دوران انسپکشن وزن میں کمی پر چالان کیے گئے ۔

(جاری ہے)

مرغ مارکیٹ میں تمام شاپس پر ڈیجٹیل سکیل نصب کروا دئیے گے ہیں۔ انسپکٹراوزان و پیمائش نے متعلقین کو ہدایت کی جن شاپس پر الیکٹرانک سکیل نہیں ہیں فوری اپنی شاپس پر الیکٹرک سکیل نصب کریں۔ صارفین کو تول کر پوری اشیاء خوردونوش دی جاہیں، تمام تندور اور کباب فروش اپنی شاپ پر الیکٹرک سکیل نصب کریں۔انسپکٹر اوزان و پیمائش نے تندور،ہوٹل اور کباب فروش کو ہدایت کی وزن تول کر پوری اشیاء دی جائیں، آئندہ دوران چیکنگ وزن میں کمی پائی گی تو آزاد کشمیر میں نافد العمل قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔