چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 7 جنوری 2025 23:14

مظفرآبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آزاد کشمیر و معزز ججز نے مرحومہ کے ایصال ثواب و بلندی درجات کےلئے فاتحہ خوانی کی۔