چیئرمین سینیٹ کی معروف سیاسی شخصیت مرحوم ملک حاجی منور حیات سندیلہ کی رسمِ قل میں شرکت

منگل 7 جنوری 2025 17:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے علاقے موضع بنڈہ سندیلہ میں ملک حاجی منور حیات سندیلہ مرحوم کی رسمِ قل میں شرکت کی۔ایم این اے سید علی قاسم گیلانی اور ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی بھی انکے ہمراہ تھے۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کی سیاسی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے فرزند ملک زبیر منور سندیلہ کی دستار بندی بھی کی۔سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے اجتماعی دعا کرائی ۔اس موقع پر مرحوم ملک حاجی منور حیات سندیلہ کے سوگواران،ملک حاجی غلام جعفر سندیلہ،ملک حاجی مرید حسین سندیلہ،ملک حاجی عزیز رسول سندیلہ،سابقہ ایم این اے مہر ارشاد سیال، ملک منظور ڈومرا،مہر محمودالحسن سیال،ملک قمر زماں سندیلہ سمیت پیرزادہ میاں صلاح الدین بھٹہ،میاں زبیر بھٹہ،میاں یاسر بھٹہ،سلمان خاکوانی،نعیم خان اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔