حب میں جلد کیڈٹ کالج قائم کیا جائے گا، میر علی حسن زہری

پیر 6 جنوری 2025 23:06

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) صوبائی وزیر زراعت وکوآپریٹو انڈسٹریز میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ ضلع حب میں جلد کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، بلوچستان کی ترقی کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا بھرپور تعاون ہمیں حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب کے دورے کے موقع پر لیڈا حب کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میںڈپٹی کمشنر حب منصور احمد قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضاکھوسہ ، اے سی حب سر بلند خان ، ایس ایس پی حب معروف عثمان ، تحصیلدار مقبول خان ، ایکسئن مواصلات و تعمیرات روڈ سیکشن انجینئر ارباب محمد ایوب کاسی ، ایکسئن مواصلات و تعمیرات بلڈنگ سیکشن انجینئر عبدالوہاب زہری ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرحمان رند ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ابراہیم دودا ، میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض شیخ ، ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال انجینئر عبدالجبار زہری ، ایکسئن پی ایچ ای انجینئر بالاچ امیر ، ایس ڈی او منصور بزنجو ، ریجنل منیجر بی آئی ایس پی ساؤتھ زون منیر احمد ساسولی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر منظور بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈی ایچ او نور بخش ، ایم ایس ڈاکٹر ناصر شیخ ، ایکسٹنشن شاہد رونجھو ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر خدا بخش بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئر چیف افسر نصیب اللہ ترین ، انجینئر میونسپل کارپوریشن مہر شاہ ، اے ڈی فشریز عبدالرزاق انگاریہ نادرا سپروائزر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے ، ضلع حب سمیت بلوچستان بھر میں تعلیمی ترقی کے اہم منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران دلجمعی اور دیانتداری کیساتھ کام کریں ، گورننس کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، حب کی تعمیر و ترقی میں کوشاں محنتی افسران کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ اجلاس میں انتظامی افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔