Live Updates

سانگلہ ہل محکمہ مال کی ملی بھگت شہر و گردونواح میں زرعی رقبوں پر غیر قانونی کالونیوں کی کٹائی جاری

بااثر سرمایہ دار پراپرٹی ڈیلر(ایل ڈی ای)سے منظور کرائے بغیر ہی کالونیاں بنا کر شہریوں کو لوٹنے لگے

پیر 6 جنوری 2025 13:29

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)سانگلہ ہل محکمہ مال کی ملی بھگت شہر و گردونواح میں زرعی رقبوں پر غیر قانونی کالونیوں کی کٹائی جاری۔بااثر سرمایہ دار پراپرٹی ڈیلر(ایل ڈی ای)سے منظور کرائے بغیر ہی کالونیاں بنا کر شہریوں کو لوٹنے لگے۔محکمہ مال نے بھی اپنے حصے کا مال پانی لے کر خاموشی اختیار کر لی۔زرعی رقبوں کی کٹائی کے باعث پھل سبزیاں،چاول،گندم اور کمادکا ہدف پورا نہ ہونے پر مہنگائی کا مزید خطرہ منڈلانے لگا۔

تفصیل کے مطابق مقامی محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث سانگلہ ہل شہر اور اس کے مضافات میں بااثر سرمایہ دار پراپرٹی ڈیلروں نے زرعی رقبوں پر غیر قانونی کالونیاں بنانا شروع کر دیں اور زرعی رقبوں پر پلاٹنگ کر کے مرلوں کی شکل میں مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جس سے علاقہ بھرکے زرعی رقبوں میں کاشتکاری کی بجائی(ایل ڈی ای)سے غیر منظور شدہ مختلف ناموں کی کالونیاں بنا کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں زرعی رقبوں پر کالونیاں بننے پر کاشتکاری ختم ہوتی جارہی ہے پھل سبزیاں،مونجھی،گندم اور کماد کی فصل کا ہدف پورا کرنے کی بجائے بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس سے مزید مہنگائی کا طوفان منڈلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومتی پابندی کے باوجود مقامی محکمہ مال،تحصیلدار،اسسٹنٹ کمشنر،اے ڈی سی آر اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے حصے کا مال پانی لے کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شہر کے سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سمیت کمشنر لاہور ڈویژن سینوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات