Live Updates

د*جیکب آباد،نیا سال مہنگائی کا طوفان لئے آیا ،عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

!آٹے ،چینی کی بوری پر 300روپے بڑھا دئے گئے ،سرسو کے تیل فی لیٹر 80روپے کا اضافہ ،ڈاکٹرس نے اپنی فیس بھی بڑھا دی

اتوار 5 جنوری 2025 17:45

kجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2025ء)نیا سال مہنگائی کا طوفان لئے آیا ،عوام کی مشکلات بڑھ گئیں،آٹے ،چینی کی بوری پر 300روپے بڑھا دئے گئے ،سرسو کے تیل فی لیٹر 80روپے کا اضافہ ،ڈاکٹرس نے اپنی فیس بھی بڑھا دی تفصیلا ت کے مطابق جیکب آباد میں نئے سال کی آمد سے ہی مہنگائی کا طوفان امنڈ آیا ہے جس سے عام شہری کی مشکلات بڑھ گئی ہیں آٹے اور چینی کی بوری پر 200سے 300روپے بڑھا دئے گئے ہیں اسی طرح سر سو کے تیل پر فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے اب سرسو کا تیل 480روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے خوردنی تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے شہری سرسو کے تیل کو کھانے پکانے میں استعمال کرنے لگے تھے جس کے ریٹ بھی اب بڑھا دئے گئے ہیںدوسری طرف شہر میںپرائیوٹ کلینکس کے ڈاکترس نے بھی اپنی معائنہ فیسیں بھی بڑھا دی ہیںہوشربا مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور عام استعمال کی اشیاء خریدنا مشکل ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ظالمانہ مہنگائی سے قوت خرید جواب دے گئی ہے کیا کھائیں کیا پہنیں ،اب تو گذارہ بھی مشکل ہو گیا ہے،مہنگائی کا خاتمہ اور کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوی جھوٹے ہیںکوئی پرسان حال نہیں۔

نئے سال 2025 کا آغاز سے متعلق تازہ ترین معلومات