ا* بھٹو شہید کا مشن آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے‘یوسف رضا گیلانی

۹ شہید بھٹو اپنی مزدور اور غریب دوست پالیسیوں کی بدولت عوام کے دلوں پر آج بھی حکمرانی کر رہے ہیں’خراج عقیدت

اتوار 5 جنوری 2025 17:20

ی*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائد عوام اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا مشن آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم عوامی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے عوام کو طاقت کا سر چشمہ قرار دیا اور اپنی مزدور اور غریب دوست پالیسیوں کی بدولت عوام کے دلوں پر آج بھی حکمرانی کر رہے ہیں۔

ان کا سیاسی فلسفہ آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نیاستحصالی طبقات کے خلاف جدوجہد کی اور ملک کو 1973 کا آئین دیا، جس نے محروم طبقات کو بااختیار بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک الگ پہچان دی اور ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھی۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھٹو شہید نے عوام کو جمہوری روایات اور اقدار سے روشناس کرایا اور ان کی جدوجہد نے پاکستان کو ترقی اور خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے نے کہا کہ ''ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گی.... اعجاز خان