سید یوسف رضا گیلانی کی تربت میں دھماکے کی مذمت

دہشت گرد ترقی کے دشمن ، پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں، چیئر مین سینٹ

اتوار 5 جنوری 2025 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تربت میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ، پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ، پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔