شہید ذولفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر ،غریب عوام اور مزدوروں کی آواز ہیں ،سید یوسف رضا گیلانی

اتوار 5 جنوری 2025 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے،وہ محروم طبقے اور غریب عوام کی آواز ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گیلانی ہاؤس ملتان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر نجی چینل سے بات چیت کے دوران کیا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،وہ ہمیشہ مزدوروں اور غریبوں کے حقوق کی بات کرتے تھے ۔چیئرمین سینٹ نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کےلئے جو کردار ادا کیا اسے کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔