پی ٹی آئی دور میں گجرات میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا انکشاف

ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی سی ون سمیت کسی طرح کی دستاویزات مکمل کرنا ہی مناسب نہ سمجھا گیا ، آڈٹ رپورٹ

اتوار 5 جنوری 2025 11:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے دور میں گجرات میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ترقیاتی منصوبے شروع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی سی ون سمیت کسی طرح کی دستاویزات مکمل کرنا ہی مناسب نہ سمجھا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی مالی سال 20-19کی آڈٹ رپورٹ کی دستاویز کے مطابق قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں میں 87ملین روپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں ۔

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے پی سی ون کے بغیر ترقیاتی منصوبوں پر پوچھ گچھ کی تو مالی بے ضابطگیاں چھپانے کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن گجرات نے حیرت انگیز طور پر بغیر منظوری کا پی سی ون پیش کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پی سی ون کی منظوری دی نہ ہی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے پی سی ون دیکھاذرائع کے مطابق 1.50 ملین روپے سے زائد رقم کے لئے پی سی ون تیار کیا جانا ضروری ہے۔