سید یوسف رضا گیلانی کی تربت میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت، جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

اتوار 5 جنوری 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تربت میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں، دہشتگرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے عوام ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔