رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 4 جنوری 2025 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2025ء) ملتان، محمود کوٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب رکشہ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریکسیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ ہفتہ کے روز محمود کوٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب رکشہ کی چین میں چادر پھنسنے کی وجہ سے پیش آیا،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نذیر ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 40 سال تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچے۔امدادی اور قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق شخص کی چادر رکشہ کی چین میں آئی، جس کی وجہ سے وہ روڈ پر گرا اور سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔