کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، ساجد طوری

فاٹا کے ضم ہونے کے باوجود قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری قائم نہیں ہوسکی، ایئر سروس مسائل کا حل نہیں ، راستے کھولے جائیں،سابق وزیر

منگل 24 دسمبر 2024 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2024ء)سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں، فاٹا کے ضم ہونے کے باوجود قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری قائم نہیں ہوسکی، ایئر سروس مسائل کا حل نہیں ، راستے کھولے جائیں،ایپکس کمیٹی کے فیصلے سے جرگہ کی حیثیت ختم ہوگئی، ایران و سعودی عرب کا کرم کی صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے جو بھی بیرونی ممالک کے ساتھ ملوث ہے ریاستی ادارے اس پر ایکشن لیں ساتھ دیں گے، جو فوج کے جوانوں کو شہید کررہے ہیں وہی کرم میں ملوث ہیں،لوگوں کوذبح کرنا ہماری روایت نہیں یہ داعش و خوارج کا کام ہے کرم میں موسم بہت سرد ہے اور لوگوں کے حالات بد سے بد تر ہورہے ہیںلوگوں کے پاس بنیادی اشیاء ضروریہ ختم ہوچکی ہیں اگر سڑکیں فوری نہ کھولی گئیں تو کرم میں انسانی المیہ پیدا ہو جائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب، ایدھی اور گورنر سندھ کے امدادی سرگرمیوں پر شکر گزار ہیںگورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں لیکن مسائل کا حل نہیں نکل رہااگر وفاق اور صوبائی حکومت ہماری بات نہیں سنتی تو پھر ہم آزاد ہوں گے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم افغانستان کی طرف دیکھیں،سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 9/11 کے بعد قبائیلی علاقے دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ بنے، کرم میں قبائل میں زمین کا تنازعہ ہوتا رہا ہے، کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، فاٹا کے ضم ہونے کے باوجود قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری قائم نہیں ہوسکی 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں,75 دن ہوگئے کہ اپر کرم کی سڑکیں بند ہیں، 64 جرگے ہوچکے لیکن وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد میں ناکام ہیں، داعش، ٹی ٹی ٹی، حافظ گل بہادر گروپ کی، حالیہ مسائل فتنہ الخوارج کی کاروائی ہی21 اکتوبر کو دوسرے واقعے کے بعد جرگہ دوبارہ فعال ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ گنڈاپور کوہاٹ میں جرگہ کرتے ہیں اور کابینہ اجلاس میں فیصلے کرتے ہیںایپکس کمیٹی کے فیصلے سے جرگہ کی حیثیت ختم ہوگئی، ریاست کہتی ہے کہ سڑکیں اس وقت تک نہیں کھل سکتے جب تک دستخط نہیں کرتے، ایئر سروس مسائل کا حل نہیں ، راستے کھولے جائیں 22 دسمبر کے طوری قبیلے کے دو لوگوں کو ذبح کیا جاتا ہے ذبح کرنا ہماری روایت نہیں یہ داعش و خوارج کا کام ہے کرم میں موسم بہت سرد ہے اور لوگوں کے حالات بد سے بد تر ہورہے ہیںلوگوں کے پاس بنیادی اشیائ ضروریہ ختم ہوچکی ہیں اگر سڑکیں فوری نہ کھولی گئیں تو کرم میں انسانی المیہ پیدا ہو جائے گا لوگوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب، ایدھی اور گورنر سندھ کے امدادی سرگرمیوں پر شکر گزار ہیںگورنر اور وزیر اعلی سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں لیکن مسائل کا حل نہیں نکل رہااگر وفاق اور صوبائی حکومت ہماری بات نہیں سنتی تو پھر ہم آزاد ہوں گے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم افغانستان کی طرف دیکھیں، ساجد طوری ایران و سعودی عرب کا کرم کی صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے جو بھی بیرونی ممالک کے ساتھ ملوث ہے ریاستی ادارے اس پر ایکشن لیںاگر زینبیون ہے تو ریاستی ادارے ہمیں بتائیں ساتھ دیں گے، ساجد طوری لیکن فتنہ الخوارج نے 75 دن سے سڑکیں بند کررکھی ہیں اسے پہلے کھولا جائے، ساجد طوری مسائل کا حل اسی صورت میں ہے کہ فوری کرم کے راستے کھولے جائیں خطے کے حالات ایسے نہیں کہ کرم کے حالات کو مزید بگاڑا جائیریاست نہ جانے کیون ہمیں تحفظ دینے میں مسلسل کوتاہی برت رہی ہیکیا وزیرستان میں آپریشن کیلئے حکومت نے دستخط لئے تھے کرم میں آپریشن کے لئے ہم سے دستخط کیوں چاہتے ہیں جب بھی قافلے پر حملہ ہوتا ہے عوام شہید ہوتے ہیں محافظ محفوظ رہتے ہیں ایف سی اور فوج کے جوان شہید ہورہے ہیںفوج کے جوانوں کو کون شہید کررہا ہے جو فوج کے جوانوں کو شہید کررہے ہیں وہی کرم میں ملوث ہیںہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور پورے پاکستان میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔