آئی جی ڈاکٹرعثمان انور نے پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 21 دسمبر 2024 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2024ء) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ڈی آئی جی اطہر وحید کو سی ٹی او لاہور تعینات کر دیا ہے جبکہ عمارہ اطہر کو اے آئی جی ڈسپلن تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمارہ اطہر کا تبادلہ کورس میں جانے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب نے اے آئی جی ڈسپلن دوست محمد کھوسہ کو تبدیل کر کے ایس پی پولیس سکول آف انٹیلی جنس تعینات کر دیا ہے ۔