بلوچستان اسمبلی نے جنرل ضیاء جنرل مشرف کی آمریت کیخلاف مزاحمتی آواز بلند کی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

فروری کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ، آکشن کے زریعے بے روح اسمبلی کو لایا گیا جو عوام کے مفاد کے خلاف و سیاسی قوتوں پر پابندی جیسے بھیانک کردار ادا کررہی ہے،سربراہ نیشنل پارٹی

اتوار 1 دسمبر 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2024ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے سماجی تبدیلی کی قائل ہے جو دنیا کے دوسرے انسانوں کو حاصل ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کی جانب سے نیشنل پارٹی کی مرکزی و صوبائی کابینہ ممبران مرکزی و ورکنگ کمیٹی اور سنئیر دوستوں کے اعزاز میں عصرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی علمدار روڈ و ہزارہ ٹاؤن کے دوستوں کا ہزارہ قوم کی معززین و معتبرین سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کی عوامی مینڈیٹ کو چراتے ہوئے عوام کی رائے کو روندھ ڈالا گیا نیشنل پارٹی کے ساتھ اور اسکی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس انتخابات میں ہزارہ قوم کی دو اور پنجابی سندھی و دیگر اقوام کی ایک مشترکہ نشست کو بھی چھینا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سماج اس وقت گھٹن مایوسی اور تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے عوام کا استحصال ہورہا ہے۔ملک کے زورآور قوتیں ملک کو جس طرف لے جارہے ہیں وہ مزید بھیانک ہوگا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچ اور پشتون اقوام کے ساتھ ناانصافیوں کی تسلسل ہے قومی وسائل کو لوٹا اور حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔

لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہزارہ قوم کا انتہا پسندی کے زریعے قتل عام کیا گیا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نہ یہاں پارلمینٹ کی بالادستی ہے نہ عدلیہ آزاد ہے اور نہ جمہوریت کء نظر آتی ہے حکومتیں یرغمال ہے۔ضلعی انتظامیہ کی پوسٹنگ و ٹرانسفر بھی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں ہے اور وہ کس طرع ہورہے ہیں وہ الگ داستان ہے۔سابق وزیرا اعلیٰ نے کہا کہ ملک اور بلوچستان کی مخدوش صورتحال سے نکلنے کے لیے منظم سیاسی جمہوری مزاحمتی جدوجہد کی ضرورت ہے جو جدوجہد باچا خان میر غوث بخش بزنجو میر عبدالعزیز کرد جیسے اکابرین نے کی۔

نیشنل پارٹی عوام کی آواز ہے اور مزاحمتی جدوجہد کی علمبردار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہزارہ قوم کو یقین دلاتی ہے کہ نیشنل پارٹی ان کے سیاسی معاشی سماجی اور قومی حقوق کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔یہ ہمارا نظریہ ہے کہ جیت آخر عوام کی ہوگی اور تاریخ ثابت کرتی ہے کہ آمریت و ظالم مٹ گئے لیکن نظریہ و فکر ڑندہ رہا۔نینشل پارٹی انسانیت کی جنگ ،امن کی جنگ اور حق و اختیار کی جنگ جمہوری انداز سے لڑے گی اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی۔

تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ممبر بلوچستان اسمبلی چیرمین خیرجان بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی ایڈوکیٹ ممبران مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ حاجی عبدالصمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک کی واحد سیاسی جمہوری جماعت ہے جو بروقت اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کرکے نء قیادت کا انتخاب جمہوری انداز سے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے والی قرارداد کی مخالفت میں تاریخی خطاب کیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بالکل اسی طرح نیشنل پارٹی کے لیڈر میر حاصل بزنجو نے سینٹ آف پاکستان میں جو غیر جمہوری عمل کے خلاف تقریر کی تھی وہ بھی تاریخ کا سنہرا باب ہوگا۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری انیل غوری ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ سائرہ بتول نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض عیوض کشتمند نے سر انجام دئیے۔