ملک کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا

اتوار 24 نومبر 2024 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز رہنما شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شہلا رضا نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی ایجنڈوں پر قومی مفاد کو ترجیح دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے امن و استحکام میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کے پی کے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اس نازک مسئلے پر توجہ دینے کے بجائےاحتجاج کر رہی ہے جس کا مقصد وفاقی حکومت پر حملہ کرنا ہے جو قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات میں حصہ لینے سے مسلسل گریز کیا ہے۔شہلا رضا نے انتشار کی سیاست کا سہارا لینے یا وفاقی حکومت پر حملہ کرنے کی بجائے پاکستان کے مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔