مولوی قادر بخش کی سالانہ عرس میں غیر شرعی کا کام کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، حافظ میر دوست کھوسہ

اتوار 10 نومبر 2024 18:45

ض*فرید آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2024ء) حضرت مولوی قادر بخش رحم اللہ علیہ شریعت کے پابند تھے وہ اللہ کے نیک صالح برگزیدہ بندے تھے حضرت مولوی قادر بخش کی سالانہ عرس مبارک میں غیر شرعی کا کام کسی صورت قبول نہیں کریں گے جمیعت علما پاکستان کے سابق صوبائی رہنما حافظ میر دوست کھوسہ نے کہا کہ حضرت مولوی قادر بخش رحمت اللہ علیہ بلوچستان سرزمین کے بہترین عالم دین اور عاشق رسول تھے ان کی شاعری میں عشق رسول خوف خدا اور شریعت کی پاسداری شامل ہے مگر بد نصیبی سے گزشتہ کئی سالوں سے دین اسلام سے ناواقف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے نا واقف لوگ اپنی ذاتی مفاد اور دنیاوی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے حضرت مولانا قادر بخش رحمت اللہ علیہ کی عرس کو شریعت کے خلاف منا کر ولی کامل کی تعلیمات اور اس کی روحانی فیض پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے عرس مبارک کے نام پر غیر شرعی بے دینی اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے سرکس لگانا موت کا کنواں پر عورتوں کی ناچنا قبروں کی بے حرمتی جو کہ شرعا گناہ ہے انتظامیہ علما کرام کی تحفظات کو مدنظر رکھ کر حضرت مولانا قادر بخش کی سالانہ عرس مبارک کا سکیورٹی پلان دیں کوئی بھی عاشق رسول اللہ کے کامل ولی کی عرس کا انکاری نہیں اگر انکاری ہے تو صرف اور صرف مزار مبارک اور ان کے ارد گرد قبروں پر عورتوں کی بے پردگی سرکس پہ ہجڑے عورتوں کی ننگا ہول کر ناچنا اور دیگر بے حیائی کے کاموں کو فروغ دینا ہر اہل ایمان کو اس سے اعتراض ہے حضرت مولانا قادر بخش رحمت اللہ علیہ کے اور اس مبارک کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت اللہ رب العزت کی اطاعت اولیا کاملین کی تعلیمات اور ان کی روحانی فیض کو عام کرنے کے لیے اولیا کرام کے نام سے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے علمائے کرام مشائخ عظام نعت خوان حضرات سے ثنا خوانی کرا کے حضرت مولانا قادر بخش کی فیض کو عوام الناس تک پہنچانے میں کردار ادا کیا جائے جے یو پی کے سابق صوبہ رہنما حافظ میر دوست کھوسہ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدل اور بے دین درندے ہیں جنہیں نہ اللہ کا خوف ہے اور نہ ان کا اخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی وابستگی ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات کو بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور بلوچستان کو امن امان کا گہوارہ بنائے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کریں۔