سید مصطفی کمال کا اپنے حلقہ کا دورہ،عوام سے ملاقاتیں کیں اور انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

جمعہ 8 نومبر 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن و رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 242 سید مصطفی کمال نے اپنے حلقہ میٹرویل میں تاجر الائنس کراچی کے چیئرمین سید حکیم شاہ کی دعوت پر علاقہ کا دورہ کیا۔ جاری بیان کے مطابق دورہ میں سید مصطفی کمال نے علاقہ کے عوام سے ملاقاتیں کیں اور علاقہ کے مسائل سمیت دیگر امور پر معززین سے گفتگو کی اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

سید مصطفی کمال کی ہدایت پر علاقوں میں نئی گیس کی لائن بچھائی گئی اور گھر گھر گیس کی فراوانی کو یقینی بنایا گیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی اور دیگر ذمہ دران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی انجینئر سید عثمان نے اپنے حلقہ میں موجود نوید کاٹیج اینڈ بنگلوز کا دورہ کیا۔وہاں عوام سے ملاقات کی اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کو سننے کے بعد واٹر بورڈ کے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور نوید کاٹیج اینڈ بنگلوز کے پانی کے مسائل کو فوری حل کروایا اسی طرح دیگر اور مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کی اور باقی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔