قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

پیر 26 اگست 2024 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2024ء) قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جس میں بلال اظہر کیانی، سیدہ شہلا رضا، عبدالقادر پٹیل، امین الحق، شاہدہ بیگم اور ریاض فتیانہ شامل ہیں جو سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔