ڈیرہ اللہ یار میں7 ستمبر کو تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی ، قاری محمد بچل

بدھ 7 اگست 2024 22:38

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع صحبت پور جعفر آباد نصیر آباد ضلعی انتخابات مکمل ہو گئے ضلع صحبت پور کے صدر مولانا قاری محمد بچل قادری سینئر نائب صدر حاجی رحمت اللہ کھوسہ جنرل سیکرٹری عبدالجبار تھیم جعفر آباد صدر حافظ میر دوست کھوسہ سینئر نائب صدر حافظ جمیل احمد کھیازئی نائب صدر علامہ محمد عامر مینگل جنرل سیکرٹری مولانا غلام یایسن مگسی نصیر آباد کے صدر مولانا محمد یعقوب نورانی سینئر نائب صدر علی بیگ لہڑی جنرل سیکرٹری محمد طیب نیچاری اتفاق رائے سے منتخب قرار پائے۔

جے یو آئی کے انتخابی عمل کمیٹی کے ممبر مولانا محمد سومر القادری کے زیر نگرانی ہوا ممبر کمیٹی محمد سومر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ذمہ داران جے یو آئی کو فعالیت کرنے کیلئے کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حافظ میر دوست کھوسہ نے سیاست سے ہمیشہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا مگر ہم نے انکو دوبارہ جے یو پی میں کام کرنے پر راضی کیا۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی مولانا رحم دل حلیمی نے جعفر آباد صحبت پور نصیر آباد الیکشن کو درست قرار دیکر تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ جے یو پی ضلع جعفر آباد کے صدر حافظ میر دوست کھوسہ سے ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی کے انکی خدمات تعریف بھی کی جے یو پی ضلع جعفر آباد کے صدر حافظ میر دوست کھوسہ نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی کی مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر مکمن کوشش کرینگے انشااللہ تعالی ربیع اول جے یو پی کی جانب سے ڈیرہ اللہ یار پرچم کشائی کی جائے 7 ستمبر کو قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی نو منتخب صدر حافظ میر دوست کھوسہ جے یو پی کے دیگر عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تنظیمی ذمد داریاں احسن طریقے سر انجام دیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی غیر ذمہ داران کو نوٹس کے بعد فارغ کر دیا جائے گا نظام معطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں یہ آپ کے اور ہمارے آخرت کے نجات کا باعث بنے گا ناراض دوستوں کے شفقت پیش آنا ہو گا ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں انشااللہ جے یو پی بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالمجید جتک منتخب ہونگے۔