Live Updates

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 12 جولائی 2024 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2024ء) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، قیمتوں میں اضافہ کیخلاف امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو اور امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے لوڈشیڈنگ نامنظور بجلی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سخت نعرے لگائے، حافظ میر ھزار خان لاشاری، شہباز علی بگٹی بھی موجود تھے، مظاھرین سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرواور ضلعی امیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور قیمتیں زندگی موت کا مسئلہ بن چکے ہیں، ھمارا مطالبہ ھے کہ فی الفور لوڈشیڈنگ، ڈیڈیکشن کے نام پر بلوں میں جرمانے بند کیئے جائیں، بد ترین لوڈ شیڈنگ اور آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ھے، مہنگائی کے مارے لوگ بھاری بھر کم بلوں کو ادا کرنے سے قاصر ھیں، انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی ٹھپ کر دیئے ھیں، تجارتی سرگرمیاں مانند پڑ چکی ھیں، انہوں نے مطالبہ کیا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

#
مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات