انتخابی عذرداری میں تاخیر اور دوسرے ٹربیونل میں منتقل کرنے سے متعلق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے درخواست دائر کردی

منگل 21 مئی 2024 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے جج کے تبادلے سے انتخابی عذرداری میں تاخیر اور دوسرے ٹربیونل میں منتقل کرنے سے متعلق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے درخواست دائر کردی۔منگل کو دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن پٹیشن کی سماعت کرنے والے ٹربیونل سربراہ کا اچانک حیدر آباد تبادلہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن پٹیشن سماعت کے لیے دوسرے ٹربیونل کو منتقل کرنے کی جائے۔ حلیم عادل نے این اے 238 سے ایم کیو ایم کے افتخار صادق کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ حلیم عادل شیخ کی مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس کے کے آغا سماعت کر رہے تھے۔ جسٹس کے کے آغا کے حیدر آباد بینچ منتقل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل کراچی میں الیکشن پٹیشن کی سماعت رک گئی تھی۔ کراچی اور ٹھٹھہ کے حلقوں میں شکایات کیلیے 2 انتخابی ٹربیونل قائم کیئے گئے تھے۔ جسٹس کے کے آغا کے تبادلے سے کراچی میں صرف ایک ٹریبونل رہ گیا ہے۔