بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت یوسی سطح پرمسائل حل کررہے ہیں،آصف خان

تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی ، بجلی ،گیس اوردیگرسہولیات سے محروم علاقوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی کراچی

اتوار 5 مئی 2024 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کنوینئرضلع شرقی آصف خان نے کہاہے کہ تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی ، بجلی ،گیس اوردیگرسہولیات سے محروم علاقوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،عوامی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت یوسی سطح پرمسائل حل کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 235 میں پی سی ایس آئی آر،گوالیارسوسائٹی کوپانی کی فراہمی پر ناصرمشوانی کی رہائشگاہ پرتقریب میں علاقہ معززین اورپارٹی کے مقامی ورکرز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔آصف خان نے کہاکہ بعض عناصرنے این اے 235 سمیت کراچی کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو تحفظ دیا جس کے نتیجے میں آج لوگ پینے کے صاف پانی بجلی گیس سمیت دیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانی بجلی اورگیس کی فراہمی سمیت شہریوں کو دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا عوام کوسہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائیں گے۔آصف خان نے کہاکہ ہم اپنے قائد بلاول بھٹو کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے وعدہ پر کاربند ہیں اورعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسرکریں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ماضی میں بم دھماکے ہوتے تھے،لاشیں گرتی تھیں،سندھ حکومت نے کراچی میں پانی، ڈرین، انفرا اسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے معاملات پر توجہ دی ہیمیں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ ہم پارٹی قیادت کی رہنمائی سے زیادہ محنت سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

ہماری حکومت کراچی کو صاف پانی فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ اس کی تقسیم کے نظام کو بھی پروفیشنل بنیادوں پر اپ گریڈ کررہی ہے انہوں نے پارٹی کے مقامی ورکرزکوہدایت کی کہ پانی کی تقسیم کے نظام کی بحالی اور مزید علاقوں کو نیٹ ورک میں لانے کے لیے سفارشات تیارکرکے دیں۔