این اے 241 سے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن پر فریقین سے جواب طلب

جمعہ 3 مئی 2024 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں این اے 241 سے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوئی ۔مرزا اختیار بیگ کے وکیل نے وکالت نامی جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

لا آفیسر الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاحال درخواست کی کاپی نہیں ملی۔الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیا کہ مرزا اختیار بیگ کا جواب کہاں ہی وکیل مرزا اختیار بیگ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ مرزا اختیار بیگ ملک سے باہر ہیں جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔درخواست گزار خرم شیر زمان نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے دھاندلی کرکے مجھے ہروادیا گیا۔این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے فریقین سے جواب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔