قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کی این اے 241 سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر اس گمراہ کن خبر کی تردید

منگل 20 فروری 2024 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) حلقہ این اے 241 سے پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے این اے 241 سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر اس گمراہ کن خبر کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرزا اختیار بیگ دہری شہریت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مرزا اختیار بیگ نے واضح کیا کہ وہ الیکشن سے بہت پہلے اپنی کینیڈین شہریت سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں تمام دستاویزات حلف نامے کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں جمع کروائے جاچکے ہیں جس کی بنیاد پر سندھ ہائیکورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے۔