این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پرتوڑپھوڑ حملہ کیس میں آر او نے توڑ پھوڑ حملہ کیس کی رپورٹ جمع کروا دی

جمعرات 15 فروری 2024 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) الیکشن کمیشن میں این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس میں آر او نے توڑ پھوڑ حملہ کیس کی رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہاگیاکہ آر او نے پولنگ سٹیشن مین توڑ پھوڑ کی تردید کر دی۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ پولنگ اسٹیشن پولنگ مین کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ بھی تیار کر کے جمع کروایا گیا۔

(جاری ہے)

قادر مندو خیل نے کہاکہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو جعلی ہے ،جب میں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا بیلٹ پیپرز کھلے تھے۔ قادر مندو خیل نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن مے اندر داخل ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار بجے دروازے بند کر دئیے۔ قادر مندو خیل نے کہاکہ آر او نے بھی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی،کمیشن نے قادر مندوخیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔