ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا سید امین الحق کی قیادت میں جامعہ محمودیہ کا دورہ

منگل 6 فروری 2024 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی کے وفد نے سید امین الحق کی سربراہی میں جامعہ محمودیہ کا دورہ کیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفد میں رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر اور جوائنٹ انچارج سی او سی عبدالحق شامل تھے ۔اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام (ف)کے مولانا حافظ اللہ رحمانی، مولانا توصیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں عام انتخابات2024پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مل جل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں امیدواربرائے این اے 246 مولانا رحمان الدین شامزی اور پی ایس 121کے امیدوار مفتی عقیل قریشی نے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواران این اے 246سید امین الحق اور پی ایس 121کے امیدوار اعجاز الحق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔